مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے پاس انکوائری کے لئے ایک ہزار سے زائد
معاملےزیر التوا ہیں اور حکومت نے چٹ فنڈ گھوٹالہ اور ویایم گھوٹالے کی
انکوائری کو تیز کرنے کے لئے سی بی آئی میں 568 نئے عہدوں کی منظوری دی
گئی
ہے۔وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔انہو ں نے بتایا کہ 31 دسمبر 2016 تک سی بی آئی کے پاس انکوائری کے لئے 1081 اور ابتدائی پوچھ تاچھ کے لئے 75 معاملے زیر التوا ہیں۔